کیویز کو قومی ٹیم کے خلاف 172 رنز کی برتری حاصل ہے۔فائل فوٹو
کیویز کو قومی ٹیم کے خلاف 172 رنز کی برتری حاصل ہے۔فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر131 رنز

کراچی:نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنالیے جبکہ کیویز کو قومی ٹیم کے خلاف 172 رنز کی برتری حاصل ہے۔

کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم گزشتہ روز کے اسکور میں محض ایک رنز کا اضافہ کرسکی، ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، قومی ٹیم کے ہیرو مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 125 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کی آخری وکٹ اِش سودھی کے حصے میں آئی۔

نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ڈیون کانوے صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے ذمے دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن لیتھم 62 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کین ولیمسن 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ہینری نکولس 5 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، میر حمزہ،حسن علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔