لندن:برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے 2019 میں ایک بحث کے دوران ان پرحملہ کیا تھا۔
شہزادہ ہیری کے مطابق لندن میں اپنے گھر کے باورچی خانے میں اختلاف رائے کے دوران ولیم نے میگھن مارکل کو بدتمیز کہا۔ بحث و تکرار بڑھنے کے بعد شہزادہ ولیم نے شہزادہ ہیری پر حملہ کردیا۔
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح عمری میں اس واقعے کا تذکرہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنی کتاب میں تفصیل بتاتےہوئے لکھا ہے کہ بھائی ولیم نے مجھے کالر سے پکڑا، اور فرش پرگرا دیا۔ میں کتے کے پیالے کے اوپر گرا۔ پیالہ میری کمر کے دباؤ سے ٹوٹ گیا تھا،کانچ کے ٹکڑے میری کمر میں پیوست ہو گئے تھے۔