ڈیرہ اسماعیل خان:موسیٰ زئی کےعلاقے میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر موسیٰ زئی قریب فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے، کوئیک رسپانس فورس فوری طور پر موقع پر پہنچی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے,پولیس کے مطابق حملہ آور جنگل کی طرف فرار ہو گئےجن کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔