افغانستان سے50کلو ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،اسمگلرگرفتار

خیبر (محراب شاہ آفریدی )نارکوٹکس ایرڈیکشن و لنڈی کوتل پولیس نے منشیات کے خلاف طورخم مچنی چیک پوسٹ کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے49 کلو800گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔ایک بین الاقوامی اسمگلر کو بھی گرفتارکرلیا، جسے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے

ڈی پی اوعمران خان کے احکامات پر ایس ایچ او لنڈی کوتل ملک اکبر آفریدی کی نگرانی میں نارکوٹکس ایرڈیکشن ٹیم انچارج ذوالفقار اور قمر عباس آفریدی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ افغانستان سے ٹرانزٹ ٹرک میں منشیات کی بڑی مقدار پاکستان اسمگل کیا جارہا ہے ۔ جس پر طورخم مچنی چیک پوسٹ پر خصوصی ناکہ بندی کی گئی مشکوک ٹرک کو تلاشی کے غرض سے روکا گیا تلاشی کے دوران ٹرک کے مختلف خفیہ خانوں سے 49 کلو 800 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

کارروائی کے دوران  ملزم نور اللہ ولد عبد الستار قوم افغانی سکنہ افغانستان کو گرفتار کرکے لنڈی کوتل حوالات منتقل کر دیا گیا۔جس  سے مزید تفتیش جاری ہے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر عمران خان نے کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کامیابی کے ساتھ جاری ہیں