مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہیں، فائل فوٹو
مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہیں، فائل فوٹو

اعتماد کا ووت نہیں لوں گا، اس کی ضرورت نہیں، پرویز الٰہی کا اعلان

لاہور(امت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے پی ٹی آئی قیادت کومشورہ دیا ہے کہ وہ غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرے۔انہوں نے کہا کہ کہ اعتماد کے ووٹ سے متعلق گورنرکا خط نہیں مانتے، اعتماد کا ووٹ لینے کا مطلب گورنر کا خط تسلیم کرنا ہوگا۔

پرویز الہٰی نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی کو چاہیے کہ غیرذمہ دارانہ بیانات نہ دے، وزیرآباد حملہ یاد کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی 25 تاریخ کو اپنا حال یاد رکھے، ان کی زبانیں نکلی ہوئی تھیں۔جان کے لالے پڑے تھے۔ شکر کریں ناشکری نہ کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کا غیرقانونی حکم دیا اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، گورنر پنجاب کے غیرقانونی حکم کو نہیں مانتے،، اعتماد کا ووٹ لینے کا مطلب گورنر کا خط تسلیم کرنا ہوگا۔