راولپنڈی(امت نیوز)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے وانا میں آپریشن کے دوران خود کش حملہ آوروں سمیت 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنایا۔
سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈرز حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور 2 خود کش حملہ آوروں سمیت گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم تھے