کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ عمران خان قانونی طور پر بند گلی میں پھنس چکے ہیں ۔ ان کے نااہل ہونے کے 99.9فیصد امکانات ہیں
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے بندے ٹوٹنے کیلئے تیار ہیں۔ اعتماد کےووٹ کی تاریخ آئی تو پرویزالہٰی نہیں جیت سکیں گے
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان قانونی طور پر بندگلی میں پھنس چکے ہیں۔ عمران خان کی نااہلی کا 99.9فیصد خطرہ موجود ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ صاحب سازشی تھے تو تاحیات ایکسٹینشن کیوں دے رہے تھے، باجوہ صاحب نے پی ٹی آئی کوبہت سپورٹ کیا،ان کے احسانات ہیں۔
ملکی معاشی صورتحال سے متعلق فیصل واوڈا نے کہا کہ مارچ میں آئی ایم ایف سے قسط آجائے گی جبکہ دوست ممالک سے 8 ارب ڈالر کا پیکج بھی مل سکتا ہے۔