کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرخاتون جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور جان چلی گئی
گلستان جوہر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ۔
پولیس کے مطابق مقتولہ ثنا اپنےبھائی اور ایک چھوٹے بچے کے ساتھ میڈیکل اسٹور پر آئی ۔جہاں ملزمان نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی، ثنا کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اسے گولی مار دی ۔
ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی موقع پر پہنچنے جہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کو ایک گولی کندھےپر لگی ۔جس وقت ملزمان آئے اس وقت وہ کار میں بیٹھی تھی اور اس کا بھائی اور ایک چھوٹا بچہ میڈیکل اسٹور گئے ہوئے تھے۔خاتون موبائل فون لاپتہ ہے ۔
واردات کے حوالے سے عینی شاہدین کےبیانات قلمبندکیے جارہےہیں