کراچی (امت نیوز) جماعت اسلامی سے رابطہ کیوں کیا ؟کس حیثیت سے کیا؟پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی،خرم شیر زمان پر برس پڑے
سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے خرم شیر زمان سے کہا کہ صوبائی صدر میں ہوں، کراچی کے صدر بلال غفار ہیں آپ نے کس حیثیت میں رابطہ کیا؟، آپ نے رابطہ کیا اور خود خبر بھی جاری کردی آپ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، جس پر خرم شیر زمان نے جواب میں کہا کہ انہوں نے رسمی گفتگو کی تھی۔
علی زیدی نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما پارٹی معاملات پر کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کرے گا، خلاف ورزی کرنے والےکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے وضاحتی بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی سے فی الحال کوئی اتحاد نہیں ہونے جا رہا، واضح رہے ایک روز قبل خرم شیر زمان نے فون پر حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ کیا تھا