لاہور(اُمت نیوز)لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں نامعلوم افراد میواسپتال کے سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر مسعود جیلانی کے گھر میں داخل ہو کر انہیں قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیش آیا ہے، پولیس کو واقعہ کی اطلاع مقتول کے قریبی عزیز نے دی ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ڈاکٹر کی لاش بیڈ روم میں بستر پر پڑی ہوئی ملی ۔ مقتول کے سینے پر چھری سے گہرے زخم لگائے گئے ہیں
شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھیج دیا گیا ہے۔
مقتول ڈاکٹر میو اسپتال میں بطور فزیشن کام کر رہے تھے ، ایس پی کینٹ ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے تاہم ،پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔