بیرسٹر محمد علی سیف کا اپنے وارنٹ گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا

وزیراعلیٰ کے پی کے کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے وارنٹ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کیس مجھ پر چلایا گیا ہے یہ کیس کئی سال پرانااور مردہ ہو چکا ہے۔ سی ڈی اے کا کیس کیسے یاد آگیا ہے۔۔ مجھےاس مقدمے پر کارروائی سے متعلق بتایا بھی نہیں گیا ۔میرے وکیل قانون کے مطابق اس کیس کو دیکھیں گے۔
واضح رہےکہ اسلام آباد کے سینئر اسپیشل مجسٹریٹ نےقوانین کی خلاف ورزی پرطلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔