ملک بھر میں مزید 23 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (اُمت نیوز) این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 23 کیسز سامنے آئے ہیں،کورونا وائرس کے شکار 22 مریض کی حالت نازک ہے
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3910کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔کورونا ٹیسٹ میں 23افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.59 فیصد رہی ہے، کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔