عمران خان کی نیب ترامیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد( اُمت نیوز) نیب ترمیم کیخلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ اس کیس کی سماعت 10 جنوری کو کرے گا، بنچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے۔
سپریم کورٹ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں
وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئےہیں