لکی مروت،تھانہ ورگاڑہ اور پولیس موبائل پر حملہ،کانسٹیبل شہید

لکی مروت ( امت نیوز ) لکی مروت میں تھانہ ورگاڑہ اور پولیس موبائل پر مسلح افرادکا جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔ فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا ہے
تفصیلات کے مطابق واقعہ بنوں ضلع لکی مروت میںآج صبح پیش آیا ہے،مسلح افراد جدید ہتھیاروں سے لیس تھے ۔نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ ورگاڑہ اور پولیس موبائل پرفائرنگ کی ۔
پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میںایک کانسٹیبل سمیع اللہ شہید ہوگئے اور ایڈیشنل ایس ایچ او حبیب شدید زخمی ہوئے ہیں