کراچی : نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز کیلیے شاداب خان کی جگہ شان مسعود کو بابر اعظم کا نائب مقررکیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ شاداب خان کے زخمی ہونے کے وجہ سے انہیں ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، کیونکہ شاداب خان نائب کپتان ہیں اس لیے ان کی غیر موجودگی میں شان مسعود کو بابر اعظم کے ڈپٹی کی ذمے داری دے دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی عبوری سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔