لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی جانب سے پارٹی مخالف بیانات اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں مزید تاخیر ہونے کی صورت میں تحریک انصاف نے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی لیڈر شپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی اور مرکزی لیڈرشپ کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ یا اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پرعمران نے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر ہوئی تو ہمارے ارکان استعفے دے کر پنجاب اسمبلی سے باہر آجائیں گے۔
عمران خان نے ایک بار پھر ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی 11 جنوری سے پہلے وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا عمل یقینی بنائے۔پارٹی ارکان اسمبلی میں مزید نہیں رہنا چاہتے اوراگر اسمبلی کی تحلیل میں کوئی رکاوٹ پیدا کی گئی تو پھر ہمارے ایم پی ایز مستعفی ہوجائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ یا اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پرعمران نے نئی حکمت عملی بنا لی۔فائل فوٹو