اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے حوالے سےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے وزارت پارلیمانی امور نے وزیراعظم شہبازشریف کی سفارش پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی ہے،
مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل منظوری کیلیے پیش ہو گا، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل صدر کے پاس دوبارہ بھیجا جائے گا، اگر صدر مملکت 10 دن میں بل پر دستخط نہیں کرتے تو اس صورت میں بل ازخود ایکٹ بن جائے گا۔