کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونگے،ہر نشست پراپنے امیدوار کھڑے کریں گے، ہمیں امید ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونگے، یوسی سطح پر پی پی میٹنگز اور ریلیز نکالی جائیں گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی کی ہر نشست پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے، کراچی کی صرف دو نشستوں پر آزاد امیدواروں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے میئر پیپلزپارٹی سے ہوں گے، کنٹونمینٹ بورڈز کے انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے، ہم انتخابات کی بھرپورتیاری کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو حقلہ بندیوں پر اعتراض ہے وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے، 15 جنوری کے انتخابات سندھ کی دو ڈویزن میں ہو رہے ہیں۔2013 کےالیکشن سے پہلے بھی دھمیکیاں دی گئی تھیں۔