کراچی :دوسرے ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو شکست سے بچا لیا،وہ 118 رنز بنا کر مائیکل بریس ویل کی بال پرآئوٹ ہوئے۔نسیم شاہ 15 اورابرار احمد 7 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
آخری لمحات میں پاکستان کو فتح کےلیے 3 اوورز میں 15 رنز درکار تھے جبکہ کیویز کو صرف ایک وکٹ چاہیے تھی لیکن کم روشنی نے میچ کو نتیجہ خیز نہ بننے دیا اورامپائرز نے میچ روک دیا جس کے نتیجے میں سیریز کا یہ دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔
نیوزی لینڈ کے 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر304 رنز بنا لیے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ ختم کر دیا گیا۔
ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے صفر پر 2 کھلاڑیوں کے آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور شان مسعود 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرسکے اور 12 کے انفرادی اسکور پر امام بھی سودھی کا شکار ہوگئے، کپتان بابراعظم 27، شان مسعود 35، آغا سلمان 30، حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سرفراز احمد اور سعود شکیل نے 123 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا تاہم سعود شکیل 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز نے شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی وہ118 رنز بنا کرآئوٹ بریس ویل کی بال پر آئوٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل پریسویل نے4جبکہ اِش سودھی نے 2 اور ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔