اسلام آباد کی مارکیٹ میں سرعام فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد  کے تھانہ کراچی کمپنی کے سیکٹر جی نائن  کی مارکیٹ میں کلاشنکوف سے سرعام فائرنگ کے واقعے پر پولیس ایکشن میں آ گئی،

پولیس نے بھرے بازار میں فائرنگ کرنے والےدو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق مارکیٹ کا الیکشن جیتنے پر فائرنگ کرنے والے ملزمان رضوان اور خرم شہزاد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ ملزمان کی گزشتہ رات جی نائن مرکز میں سر عام کلاشنکوف سے  ہوائی فائرنگ کی وڈیو  بھی سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئی تھی ۔ اندھادھند ہوائی فائرنگ کے وقت موقع پر بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔