کوئٹہ ، سرکاری اسپتال میں نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کیا جانے لگا

 

کوئٹہ (اُمت نیوز)کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں کام کرنے والی نرس نےانتظامی عملے پر الزام لگاتے ہو ئے کہا ہے کہ انہیں اور دیگر نرسوں کوجسم فروشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتال میں ایک نرس نے سیکرٹری صحت اور دیگر حکام کو خط کے ذریعے اطلاع دی ہے۔

خط  میں انتظامی عملے کی جانب سے حراساں کرنے کی شکایت لگائی گئی ہے ۔

سیکرٹری صحت بلوچستان کا خط سے متعلق کہنا تھا کہ اس خط میں کسی نرس کا نام درج نہیں۔ ہم الزامات کی تحقیقات کریں گے اور انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیں گے۔