کراچی (اُمت نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد کی جانب سے تین بہن بھائی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کورنگی کے علاقے باغ کورنگی میں صائمہ ولاز کے قریب پیش آیا،تیزاب سے تین بہن بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں
جھلسنے والوں میں 16 سالہ بہن سائرہ ، 19 سالہ وقاص،اور 18 سالہ صائمہ شامل ہیں۔تینوں بہن بھائیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔