اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف آئی ایس آئی شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر تعزیت کیلئے پہنچ گئے ۔ان کی بیگم اور بچوں سے ملاقات کی ۔
وزیر اعظم نے نوید صادق کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔
وزیر اعظم نے شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپکٹر ناصرعباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہاںنوید صادق اور ناصر عباس شہید نے ملکی سلامتی کیلئے قربانیاں دی ہیں، پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔
خیال رہےکہ کچھ دن پہلے خانیوال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سی ٹی ڈی ونگ نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین شہید ہوگئے تھے۔