علامہ ناصر عباس کا پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان

لاہور  (اُمت نیوز) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش پر ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچے
س موقع پر مجلس وحدت المسلمین کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی کی جانب سے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دینے کے بیان پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب حکومت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جس پر عمران خان نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے