احتساب عدالت نے اپنے تازہ فیصلے میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا ہے
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس واپس لئے جانے کے بعد اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے ، اپنے حکم میں احتساب عدالت نے کہا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کرچکے اور دائرہ اختیار ختم ہونے پر ان کے خلاف ٹرائل ختم ہوچکا ہے جبکہ پراسیکیوٹر کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کردے لہٰذا اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 11 دسمبر 2017 کو اسحاق ڈارکے اثاثوں کی ضبطگی کاحکم دیا تھا، جس کے بعد اسحاق ڈارکے اشتہاری ہونے پربینک اکاؤنٹس اور لاہورکا گھربحق سرکارضبط کرنےکےاحکامات جاری کیےگئے تھے۔