عمران خان پر حملہ کرنیوالے ملزم کا موبائل ریکارڈ مل گیا

لاہور(اُمت نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پرحملہ کرنے والے کا موبائل ریکارڈ مل گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے پاس دو مختلف کمپنیوں کی سمز تھیں جس سے وہ رابطہ کرتا تھا۔
ملزم کے موبائل فون سے ڈیلیٹ کیاگیا ڈیٹا نہ مل سکا،موبائل میں موجود واٹس ایپ گروپ میں نمبر علی رضا کے نام سے سیو (save) تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نوید نے موبائل سے لگ بھگ 1869 کال کیں جس کا ریکارڈ مل گیا ہے،موبائل فون کے اندر 138نمبرز،337 ایس ایم ایس اور ایک ہزار نو سو چھپنتصویر ،499 گفتگو کی کالز اور 212 ویڈیوزبھی ملی ہیں
فون کی تمام آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بنا کر جے آئی ٹی کے حوالے کردی گئی ہے۔