لاہور ( اُمت نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تین رکنی فل بینچ چیف جسٹس کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹر ار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ہے
واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کو ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے چیلنج کرر کھا ہے۔