اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی سیکرٹری امور کشمیر بلتستان شیر عالم مسعود اسلام آباد میں انتقال کر گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق شیر عالم مسعود پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر تھے۔ان کاانتقال گزشتہ شب ہوا تھا،
شیر عالم مسعود کی نمازِ جنازہ آج بروز ہفتہ 3 بجے سہہ پہر لانسرز فارم چک شہزاد اسلام آباد میں اداکردی گئی ہے ۔ نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےمرحوم کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیاہے اور لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔