میرپور خاص(اُمت نیوز)6بچوں کا باپ سستا آٹا خرید نے کے دوران رش میں گرکر دم گھٹنےسےجاں بحق ہوگیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق یہ واقعہ گلستان بلدیہ لان کے احاطے میں کمشنر آفس کے عقب میں پیش آیا ہے۔مزدورکا انتقال دم گھنٹے سے ہوا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق شہریوں کے پیروں تلے آنے اور دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا
جاں بحق مزدور 6 بچیوں کا والد تھا۔
جاں بحق ہونے والے مزدور کے لواحقین لواحقین نے پریس کلب کے سامنے لاش رکھ کراحتجاج کیا