اس کیس میں سابق وزیراعظم کو نااہلی سمیت تین برس کی قید ہوسکتی ہے- فائل فوٹو
اس کیس میں سابق وزیراعظم کو نااہلی سمیت تین برس کی قید ہوسکتی ہے- فائل فوٹو

عمران خان کی بریت کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور پرویز خٹک سمیت دیگر کی بریت کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل 9 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن 9 جنوری کو اپیل پر سماعت کرے گا۔
وفاق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعےسابق وزیراعظم عمران خان کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے وفاق کی جانب سے دائر اپیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
اپیل میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے،  ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ عمران خان کے ارتکابِ جرم کے کافی دستاویزی اور ویڈیوز ریکارڈ پر ہیں۔
وفاق کی جانب سے اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے عینی شاہدین کے بیانات کو نظرانداز کر کے عمران خان کو بری کیا اور پبلک پراسیکیوٹرز نے خلاف قانون عمران خان کی بریت کی حمایت کی اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 29 اکتوبر 2020 کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان ، پرویز خٹک اور دیگر رہنماؤں کی بریت کا فیصلہ سنایا تھا