ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے عوام کو ناجائز منافع خورتندورمالکان کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا،فائل فوٹو
ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے عوام کو ناجائز منافع خورتندورمالکان کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا،فائل فوٹو

لاہور میں نان 40،روٹی35روپے کرنے کااعلان

لاہور(امت نیوز) لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 16 جنوری سے نان 40 اور سادہ روٹی 35 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔
پنجاب میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ آٹے کی قیمتیں برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوگئیں۔لاہورمیں آٹے کی قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی ۔ چکی مالکان نے قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا جس کے بعد نرخ 165 روپے فی کلو ہوگئے
80 کلو والی فائن میدے کی بوری ایک ماہ میں بار بار مہنگی ہوکر 4 ہزار کے مجموعی اضافے کے بعد 12 ہزار 600 کی ہوگئی، 15 کلو والا آٹے کا تھیلا 200 روپے اضافے کے بعد 2150 میں فروخت ہورہا ہے۔
سستا سرکاری آٹا مارکیٹ سے غائب ہے جس کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار اور مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ صوبائی وزیر خوراک حسنین بہادر دریشک کا کہنا ہے روزانہ 23 ہزار میٹرک ٹن آٹا ٹریکنگ پوائنٹس پر دے رہے ہیں، جہاں ذخیرہ اندوزی کی شکایت ملے گی کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 16 جنوری سے نان 40 اور سادہ روٹی 35 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔
صدر نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چکی اور فائن آٹے کی قیمیتں بڑھنے کے خلاف 12 جنوری کو پنجاب بھر میں ہڑتال بھی کریں گے۔