کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو عشائیہ دیا گیا۔
شاہد آفریدی نے خود دروازے پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ دعوت میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو بھی مدعو کیا گیا اور قومی کرکٹرز نے ان سے بھی ملاقات کی۔
شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پر دعوت طعام میں قومی کرکٹرز کی مختلف کھانوں سے تواضع کی گئی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نےتقریب کو شاندار قرار دیا۔
An evening spent at Shahid Afridi's house with the team getting a chance to meet legendary squash player Jahangir Khan 🤝#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/Z6BuoZRIJ9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 7, 2023
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شریک بعض کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے وہ سخت اکتاہٹ کا شکار تھے اور اب کھلی فضا میں بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں
قومی سلیکشن کمیٹی کے کنوینئر ہارون رشید بھی عشائیہ میں شریک تھے جبکہ سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان تقریب میں نمایاں رہے ،کرکٹرز جہانگیر خان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے