لاہور:پاکستان مسلم لیگ( ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین نے (ن) لیگ میں واپسی کا اعلان کردیا،انہوں نے واپسی کا فیصلہ وزیراعظم سے ملاقات میں کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شکر گڑھ سے مسلم لیگ(ن )کے رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی،جس میں عطاء تارڑ بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق غیاث الدین مسلم لیگ( ن )سے ناراضی کے بعد پارٹی پالیسی کیخلاف بولتے اور پی ٹی آئی حکومت کی بینچوں پر جاکر بیٹھتے رہے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو بڑے بڑے فنڈز ملنے کی اطلاعات کے بعد غیاث الدین نے بھی واپسی کی راہ لی ہے۔غیاث الدین نے جلیل شرقپوری اور فیصل نیازی کے ساتھ پارٹی سے بغاوت اختیارکی تھی۔