لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر حراست میں لیے گئے مونس الہیٰ کے دوست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہٰی کے قریبی دوست کی مبینہ غیر قانونی حراست کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ نے احمد فاران کے بھائی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔
عدالت نے مونس الہٰی کے قریبی ساتھی کوکل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔درخواست میں سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیاہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 3جنوری کو ایف بی آر، بیرون ملک دوروں، سرمایہ کاری کا تمام ریکارڈ طلب کیا۔ایف آئی اے سے تمام ریکارڈ پیش کرنے کیلئے چند دن کی مہلت طلب کی۔احمد فاران خان کی بازیابی کیلئے کوششیں کیں، مقدمہ بھی درج کروایا گیا۔
درخواست گزارسلمان ظہیر نے استدعا کی تھی کہ احمد فاران کے متعلق کوئی علم نہیں ایف آئی اے نے کہاں رکھا ہے ۔عدالت احمد فاران خان کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے۔