عثمان خواجہ کو پلیئر آف دی میچ جبکہ ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔فائل فوٹو
عثمان خواجہ کو پلیئر آف دی میچ جبکہ ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔فائل فوٹو

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریزجیت لی

سڈنی :آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا جس کے بعد میزبان ٹیم نے سیریز 0-2 سے جیت لی۔

سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں فالو آن پر جنوبی افریقا کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 106 رنز بنائے ۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں جنوبی افریقا کا اسکور 255 رنز تھا اور آسٹریلیا نے 4 وکٹ پر 475 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کر دی تھی۔

تیسرے ٹیسٹ میچ میں ناقابلِ شکست 195 رنز بنانے والے عثمان خواجہ کو پلیئر آف دی میچ جبکہ ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا ہے۔