لاہور: ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے نئی پارٹی بنانے کی خبروں کی تردید کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عون چوہدری نے کہاکہ جہانگیر ترین علیم خان یا چوہدری سرور کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہے،ہم اس وقت حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت کے ساتھ ہی کھڑے ہیں ۔
عون چوہدری نے کہاکہ ترین گروپ مسلم لیگ ن کا اتحادی ہے اور رہے گا، ہم الگ سے کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہے ہیں ،ہم اس وقت مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت میں اتحادی ہیں ۔
سابق صوبائی وزیرعلیم خان کا موقف بھی آ گیا
سابق صوبائی وزیرعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق علیم خان نے کہاہے کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں میری شمولیت کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں، چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے لیکن سیاست کا ارادہ نہیں۔
ان کاکہناتھا کہ ابھی ساری توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز ہے، سیاسی معاملات سے علیحدہ ہوں،کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ ہوں اور نہ ہی بننے کا ارادہ ہے، بلا تفریق خدمت اوررفاہی کاموں کیلیے فاونڈیشن کی سرپرستی کر رہا ہوں۔