مظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے رکھاہے۔فائل فوٹو
مظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے رکھاہے۔فائل فوٹو

تحریف قرآن کے قادیانی ملزم کی گرفتاری پر احتجاج کی مذمت

لاہور (نمائندہ امت)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے قرآن پاک میں تحریف کے قادیانی ملزم مبارک ثانی کی گرفتاری کے بعد تھانہ چناب نگر کے باہر سینکڑوں قادیانیوں کے دھرنے اور سڑک پر رکاوٹیں پیدا کرنے جیسی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے مطالبہ کیا کہ  قادیانی ترجمان سلیم الدین جو دو مقدمات میں اشتہاری ہے کو بلاخیر قانون کی گرفت میں لایا جائے،اور چناب نگر سمیت ملک بھر میں امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و مؤثر عمل درآمد کرایا جائے،

متحدہ ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے مرکزی کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے رد عمل  میں کہا ہے کہ قرآن پاک کی تحریف  میں ملوث قادیانی ملزم مبارک  احمد ثانی کی گرفتاری کے موقع پر تحریف شدہ قرآن پاک اور تحریف شدہ احادیث مبارکہ کی کتب کی پولیس نے ریکوری کی بجائے  کتب کو قادیانی جماعت کے دیگر مراکز میں شفٹ کرنے کی سہولت فراہم کی  جوکہ ملزم کو بچانے کی کوشش کے مترادف ہے،

عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ بین لاقوامی دباؤاور قادیانی نوازلابیوں کے دباؤ کے بعد بلوہ کرنے والے قادیانیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی الٹا ملزم مبارک احمد ثانی کو بچانے کی کوششیں ہورہی ہیں، اگر یہ صورتحال باقی رہی تو ہولناک کشیدگی جنم لے گی قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی غیر جانداری و یقینی بنائیں

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمان ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر، میاں محمدرضوان نفیس، قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقار نے چناب نگرمیں کھلم کھلا قادیانی غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قادیانی چناب نگر میں امن تباہ کر رہے ہیں۔ چناب نگر میں قادیانی غنڈہ گردی عروج پر رہی حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ قادیانیوں کا آئین و قانون کو ہاتھ میں لینے اور امن تباہ کر نے کی ہر کوشش کی بھرپورمذمت کر تے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی طرف سے تحریف شدہ ترجمہ قرآن کی طباعت و تشہیر پر مرکزی ملزم مبارک احمد قادیانی کو آئین اور قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ اس قانونی اقدام پر قادیانی چناب نگر تھانے کا گھیراؤ کر کے غیر قانونی احتجاج کے ذریعے ملزم کو رہا کر وانا چاہتے ہیں۔علماء نے قادیانی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم مبارک احمد کے خلاف قانون کے مطابق کار روائی کی جائے اور کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جائے۔چناب نگرمیں امن و امان کو ہرصورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور انتظامیہ نے ماورائے قانون و عدالت ملزم کو رہا کیا توعاشقان رسول ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا ّآغاز کرینگے۔ قادیانیوں نے چناب نگر کے اندر ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ہے اور ریاست کے اندر ریاست بنائی ہوئی ہے۔ حکومت چناب نگر میں اپنی رٹ کو بحال کرے اور قادیانیوں کو آئین اور قانون کا پابند بنائے۔