سوات میں برفباری ،سیاحوں نے حسین مقامات کا رخ کرلیا

سوات(بیورورپورٹ) سوات کے بالائی علاقوں وادی مالم جبہ اور کالام سمیت سیاحتی مقامات پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا

برف باری کے بعد ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے حسین مقامات کر رخ کرلیا ہے۔سیاحوں کی جنت وادی مالم جبہ میں آسمان سے سفید گالے گرنے کے بعد منظر اور بھی نکھر گیا۔

برف کے گرتے گالوں سے ہر سوسفید چھاگئی ہے اور ہرے درختوں نے بھی برف کی سفید چادراوڑھ لی  آنے والے سیاحوں کو لائیو سنو فال ملی تو جیسے ان کی من کی مرادیں بھر آئیں

منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا،وادی کالام میں بھی سیاحوں نے برفباری کو خوب انجوائے کیا اور گرماگرم کھانوں پر خوب ہاتھ صاف کئے۔ برفباری سے اوشو،مٹلتان،گبرال،گبین جبہ،میاندم اور دیگر بالائی علاقوں کا حسن بھی نکھر گیا ہے،محکمہ موسمیات نے مزید بارش اوربرفباری کی پیش گوئی کی ہے۔