پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی نہ الیکشن ہوں گے ،چوہدری شجاعت

لاہور(امت نیوز) لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کو مہنگا ہونے پر ایکشن لیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی اور نہ ہی ملک میں الیکشن کے کوئی امکانات ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین سے جمیعت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کے ہمراہ اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بلوچستان میں عوام کو درپیش مشکلات خصوصاً آٹے کی قلت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملک کی بہتری کیلئے ملک کی معاشی سیاسی معاملات پر گفتگو سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا

چوہدری شجاعت حسین  نے کہا کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام آدمی بہت زیادہ پریشان ہے، تمام لیڈران اپنی اپنی بولی بولنے کی بجائے ملکی مسائل خصوصاً مہنگائی کو حل کرنے کو ترجیح دیں

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل  نہیں ہوگی، فی الحال ملکی الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے، صوبائی حکومتوں کا فرض ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی اور نہ ہی ملک میں الیکشن کے کوئی امکانات ہیں