کراچی میں سی وی سے ملنے والی لاش کے معاملے میں مزید پیشرفت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سی ویو پر ساحل سے ملنے والی خاتون کی لاش کے معاملے میں  مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ڈاکٹر شان کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا

ملزم نے اعترافی بیان میں بتایاکہ اس نے جمعے کو اسپتال کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ ڈیلیٹ کرنے کا کہا ۔مقتولہ سارہ ملک سے جنسی تعلق بھی تھا۔اس سےکچھ روز سے جھگڑا چل رہا تھا

ملزم نے بتایا کہ اسپتال میں کام کرنے والی دوسری لڑکی سے اس کے  تعلق کا سارہ کو علم ہوا تھا ، سارہ ملک جمعے کے روز اسپتال آئی اور چلی گئی

ملزم کا کہنا تھا کہ اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج عملے سے ختم کروائی، سارہ ملک ڈیفنس میں واقع جانوروں کے اسپتال میں ملازمت کرتی تھی

مقدمے میں ڈاکٹر شان سلیم کے علاوہ بسمہ نامی خاتون کو بھی نامزد کیا گیاہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی خودکشی کی وجہ ڈاکٹر شان ہے، ڈاکٹر شان اسپتال کی لڑکیوں کو ہراساں کرتا تھا