اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹہ میں نئی ووٹر لسٹوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹہ میں نئی ووٹر لسٹوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات پرانی ووٹر لسٹوں پر ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹہ میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔
الیکشن کمینش نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی کرانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت کو الیکشن کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔