گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو
گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو

رمضان شوگر ملز فوری چلانے کی استدعا مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز چلانے کیلیے فوری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملز کو عدالتی حکم کے باوجود این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزار رمضان شوگر ملز نے این او سی کے حصول کیلیے تمام شرائط پورا کی، سیاسی بنیادوں پراین او سی جاری نہیں کیا جا رہا،رمضان شوگر ملز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہے، تمام قوانین کو پورا کررہی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے رمضان شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے کہا پہلے محکمہ ایکسائز کا موقف سن لیں پھر حکم جاری کریں گے۔ آپ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کیوں نہیں کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مرکزی کیس میں ابھی جواب داخل کرانا ہے اس کا انتظار کرلیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ دیگر ممالک میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے پر نقصان کا معاوضہ دیا جاتاہے۔