اوپنر فن ایلن 29 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ فائل فوٹو
اوپنر فن ایلن 29 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ فائل فوٹو

پہلا ون ڈے ۔ نیوزی لینڈ کے 69 رنز پر3 کھلاڑی آئوٹ

کراچی: پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر69  رنز بنا لیے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلے اوور کی آخری گیند پر ڈیون کانوے کو بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔ اوپنر فن ایلن 29 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ کین ولیم سن اسامہ میر کی گیند پر26رنز بنا کلین بولڈ ہوئے۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم میں لیگ اسپنر اسامہ میر نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے اسامہ میر کو ون ڈے کیپ پیش کی۔ مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔

نائب کپتان بنائے جانے والے شان مسعود نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم میں شامل نہیں۔ کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے شان مسعود کو میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔