کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کے ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے نئے ایڈمنسٹریٹرز سے چارج چھڑوانے کے لیے ایم کیو ایم سے رابطہ کر لیا۔
کراچی کے ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی تنازع اختیار کرگئی۔
نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیے جانے کے باوجود نئے ایڈمنسٹریٹرز نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا۔
حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ کل عدالت میں سماعت ہے، توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، پرانے ایڈمنسٹریٹرز کو چارج لینے دیں۔
کورنگی میں جاوید الرحمٰن کلہوڑو کی جگہ محمد شریف کو اور شرقی میں رحمت اللّٰہ شیخ کو ہٹا کر سید شکیل احمد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا تھا۔
واضع رہے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی اور ہٹانے کے نوٹیفکیشن محکمۂ بلدیات سندھ نے جاری کیے تھے۔