پنجاب اسمبلی میں سیاسی دنگل سے پہلے پارلیمانی میلہ لگ گیا

لاہور (نمائندہ امت) پنجاب اسمبلی میں سیاسی دنگل سے پہلے پیر کی دوپہر پارلیمانی میلہ لگ گیا ہے جس میں حکومتی اور اپوزیشن اتحادوں کے اراکین اپنی اپنی پارٹی قیادت کے سامنے موجود ہیں اور کچھ اراکین کی آمد سوا تین بجے تک جاری ہے۔ تین بجے تک وزیردفاع خواجی آصف خصوصی طور پر شرکت کرکے رخصت ہوئے تو وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ پہنچ گئے
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد خواجی آصف نے پنجاب میں تبدیلی لازم قراردی اور کہا ہے کہ حکومتی اتحاد کے پاس اعتماد کے ووٹ کیلئے اراکین کی مطلوبہ تعداد موجود نہیں ۔ اس سے پہلے اسپیکر محمد سبطن خان نے پنجاب اسمبلی ںمیں پی ٹی آئی کے استعفوں کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی حکمت عملی کے مطابق اسمبلی توڑیں گے۔
اس وقت تک پی ٹی آئی کے وہ اراکین اجلاس میں شرکت کے لیے نہیں پہنچے جنہوں ںے پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کر رکھا ہے ۔
پی ٹی آئی کے اراکین میں اعتماد کے ووٹ میں کامیابی پر ملی جلی رائے کا اظہار کیا ہے اور زیادہ تر کا خیال ہے کہ اعتماد کے ووٹ میں ان کے وزیراعلی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ان کے اراکین کو خریدا گیاہے