جنیوا (امت نیوز)سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلیے جاری کانفرنس میں مختلف ملکوں اور اداروں کی جانب سے اب تک 10ارب پچاس کروڑ ڈالر سے زائد امداد کا اعلان کیا جاچکا ہے
وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے 4.2ارب ڈالر،عالمی بینک کی جانب سے 2ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.5ارب ڈالر امدا کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اسی طرح یورپی یونین نے 93 ملین ،جرمنی نے 88ملین ،چین نے 100 ملین اور جاپان نے 77 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے ۔فرانس نے 345ملین دینے کا اعلان کیا ہے، یوایس ایڈ بھی 100ارب ڈالر کی امداد کرے گا۔
USAID $100 million, France $345 million, total $8.57 billion, in line with collaborative vision of coalition of willing.
The second plenary session will commence shortly. #ResilientPakistan— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 9, 2023
مریم اورنگزیب کے مطابق سعودی عرب اور ایشیا انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے بھی ایک ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے
The brotherly country Kingdom of Saudi Arabia has pledged $1 billion to assist Pakistan in daunting task of resilient recovery and rehabilitation. millions.#ResilientPakistan
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 9, 2023
اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 3 سال میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے
In second plenary phase of Geneva moot, development partners are exploring collaborative ways to build back better. Asian Infrastructure Investment Bank has pledged $1 billion to build back better climate resilient infrastructure& adaptation.#ResilientPakistan
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 9, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کرنے پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں تعاون کرنے والے ممالک کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائےگا، تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائےگا۔