پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں لگنے والی پرقابوپالیاگیا

پشاور(امت نیوز)پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ کارڈیالوجی یونٹ میں لگی تھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ریسکیو1122 حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے میں ایل آر ایچ کے سیکیورٹی اسٹاف نے بھی بھرپور کردار ادا کیا، انتظامیہ بھی موجود رہی

ترجمان نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد نزدیکی وارڈز سے مریضوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا جا چکا ہے آگ سےکوئی مریض متاثر نہیں ہوا۔آگ سے مشینری اور دوسرے آلات کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔

ایل آر ایچ کے ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔بظاہر شارٹ سرکٹ ہی وجہ لگتی پے۔

اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے