کراچی میں مفروراسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں جرمن اسکول کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مفروراسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا

پولیس کے مطابق ملزم حذیفہ ولد محمد سلطان نے اسلام چوک کے قریب واردات کے دوران 17 سالہ سمیر کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا ملزم کے دو ساتھیوں کو عوام نے موقع پر پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا  ، جبکہ ملزم حذیفہ موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دو روز قبل تھانہ اورنگی کے علاقے میں ہیئر ڈریسر کی دکان پر واردات کرکے فرار ہوا

موقع واردات سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی  فوٹیج میں بھی ملزم اور اس کے ساتھیوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان آج صبح اتحاد ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں بھی ہیئر ڈریسر کی دکان پر واردات کرکے فرار ہوئے تھے۔

زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ملزم کو  طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔