کراچی میں 12سے18جنوری تک سخت سردی کا امکان

کراچی(امت نیوز)کراچی میں آنے والے دنوں میں سخت سردی پڑے گی ۔ بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق  بلوچستان کی ٹھنڈی ہواؤں سے کراچی میں سخت سردی کا امکان ہے۔12 سے 18 جنوری تک شہر میں سخت سردی ہوگی

کراچی میں آئندہ ہفتے رات کا    کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری تک جاسکتا ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں

محکمہ موسمیات نے بدھ سے جمعہ کے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی کی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جنوری سے مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔ 11 جنوری سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوں گی