کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان نے نیوزی لینڈکو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ گرین شرٹس نے 256رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں حاصل کرلیا
قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر رنز255 اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل 43 اور وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
گلین فلپس 37، ڈیرل مچل 36، فِن ایلن 29، کپتان کین ولیم سن 26، مچل سینٹنر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹِم ساؤتھی 15 جبکہ لوکی فرگوسن 1 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے اسامہ میر 2 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز نےایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی
جواب میں پاکستانی ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی تو 30 کے مجموعی اسکور پر امام الحق چلتے بنےانہوں نے 11رنز بنائے ۔اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور فخرزمان نے اسکور کو آگے بڑھایا۔فخر زمان 74گیندوں پر 56رنز جوڑے۔بابر اعظم بھی 66رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
حارث سہیل نے 23 گیندوں پر 32رنز کی تیز اننگز کھیلی ۔محمد رضوان 77رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔